Sobia awan 2k17)96 feature
Edited by Sadia Khawaja موسم سرما کی وہ رات مونگ پھلی کے ساتھ فیچر؛ صوبیہ اعوان Edited By Waleed Bin Khalid بی۔ایس پارٹ (۳) رول نمبر؛ 2K17/MC/96 مونگ پھلی والے۔۔۔۔۔۔۔ْ ْ مونگ پھلی والے ۔۔۔۔۔۔۔ گلی سے گونجتی ہوئی یہ آواز آئی میں اور میری بہن ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے کیونکہ اس وقت مونگ پھلی لانے کے لئے ہمارا بھائی گھر میں موجود نہین تھا۔ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی، میں نے دروازہ کھولا اور میں دیکھتی ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی بلال موٹے کپڑے پہنے دروازے پر کھڑا سردی سے کانپ رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں تھیلی ہے جس کے اندر سنہرے رنگ کی گرما گرم مونگ پھلییاں ہیں۔ میں اسے دیکھ کر کھلکھلا اُٹھی تھی کہ اتنے میں اندر سے میری امی آواز لگاتی ہیں کہ دروازے پر کون آیا ہے، ہم دونو ں اندر آتے ہیں میرا بھائی امی کو بتاتا ہے کہ میں باہر سے گرما گرم مونگ پھلی لایا ہوں۔ یہ آواز سنتے ہی گھر کے تمام لوگ ایک کمرے میں اکٹھے ہوجاتے ہیں اور میری امی ان گرم مونگ پھلیوں کو ایک بڑی پلیٹ میں نکال کر لاتی ہیں۔ ہم سب اردگرد بیٹھ جاتے ہیں اور مونگ پھلی کی پلیٹ بیچ میں رکھ دیتے ہیں اور پھر سب گرما گرم مونگ پھلی ...