Posts

Showing posts with the label Mehak ali

Mehak ali profile urdu نتاشہ

revised نتاشہ سومروبلند ہمت وحوصلہ کی زندہ مثال   نتاشہ سومرو جس کی گندومی رنگت 249 بڑے بڑے آنکھی جن سے اطمینان اور سکون کی کرن چمک رہی ہوتی ہے بھولی بھالی صورت لیکن دونوں ٹانگوں سے معذور جو چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہے مگر پھر بھی اُس نے اس معذوری کو ساری عمر کا روگ بننے نہیں دیا بلکہ دنیا کے اُن تمام لوگوں کے لیے زندہ مثال بن گئی جو ہمت اور حوصلے کو ایک طرف رکھ کر ناشکری کی باتین کرتے ہیں۔جی ہاں کسی نے سچ کہا ہے اگر ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا ۔اس بات کو حقیقی معنوں میں نتاشہ نے ہی ثابت کیا ہے کیونکہ ہمت مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے ۔ انسان میں موجود ہمت وحوصلہ چٹانوں سے ٹکرانے اور طوفانوں کا رُخ موڑنے کی ہمت پیدا کردیتا ہے۔ وونسٹن چرچل کا مشہور مقولہ ہے کے کامیابی حتمی منزل نہیں ہے اور نہ ہی ناکامی حتمیں مایوسی ہے 249 دراصل حوصلہ قائم رہی یہ ہی سب سے بڑی کامیابی ہے خوشی وغمی کامیابی وناکامی کی آنکھ مچولی زندگی بھر انسان کے ساتھ چلتی رہتی ہے لیکن یہ ہمت 249 عزم حوصلہ ہی انسان کو تمام لوگوں میں منفرد بناتا ہے۔ نتاشہ سومرو سندھ کے شہر دادو میں پیدا ہوئیں. نتاشہ کے گھر ...

Mehak Ali Article-urdu-revised

revised - For magazine مہک علی ۔ رول نمبر: 56۔     بی ایس پارٹ: 3۔ حیدرآباد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بیماریوں میں اضافہ  سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد جہاں جا بجا گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔ حیدرآاباد کے ایسے بیشتر علاقے ہیں جو غلاظت کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔ حیدرآباد کا جی ٹی سی گراؤنڈ 249 وادوواھ 249 قاسم چوک کے قریب جامشورو روڈ لائنڈ چینل 249 پھلیلی نہر 249 اولڈ پاور ھاؤس 249 حسین آباد 249 لیاقت کالونی اور لطیف آباد کے کافی علاقے سر فہرست ہیں ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کا سب سے بڑا و مشہور تجارتی مرکز ریشم بازار جہاں لگ بھگ 5000 سے زیادہ دوکان اور درجنوں شاپنگ سینٹر ہیں وہاں پر بھی صفائی کی صورت حال بلکل ابتر ہے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں پو ری ریشم گلی کچرا کونڈی بنی ہوئی ہے۔ سندھ حکومت نے کچرا ڈالنے کے لیے جامشورو میں 200 ایکڑ زمین مختص کردی گئی مگر پھر بھی کچرا اٹھانے کے لیے کوئی بندوبست اب تک نہیں ہو سکا ہے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کی میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین نے تجارتی مراکز میں صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے سینٹری ورکرز کی ...

Mehak ali حیدراباد میں دلہن پراٹھے کی دھوم

Image
intro is weak. foto not impressive کچھ مزیدار جملے یا کہاوت انٹرو میں لکھو کہ دکاندار اپنی مصنوعات بیچنے کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں، چونکا دینے والے نام رکھتے ہیں۔ جیسے کراچی میں ایک ہوٹلہے سیکنڈ و وائیف حیدراباد میں شاہی بازار کے دلہن پراٹھے کی دھوم فیچر مہک علی  mehak ali feature-urdu-bs iii کچھ دن پہلے اتوار کے دن ہم دوستوں نے کہیں باہر ناشتے کا منصوبہ بنایا اور ارادہ تھا کہ آج کچھ منفرد ناشتہ کرنا ہے ۔ روایتی ناشتے کو ایک طرف رکھ کے آج بلکل الگ چیز کو اپنے ناشتے کا حصہ بنانا تھا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ریشم گلی کا رخ کیا کیفے افضال پر پہنچ کے ناشتے کی فہرست دیکھی تو ایک نام دیکھ کے بڑی حیرت میں مبتلا ہوئے نام بہت دلچسپ تھا اور اس کی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آج ناشتے میں اسی سے پیٹ پوجا کرنی ہے ۔ جی ہاں نام جان کے آپ بھی بہت حیران ہونگے ۔ اس منفرد شے کا نام ہے دلہن پراٹھا جو اپنی مثال آپ تھا ۔  دلہن پراٹھے کی انفرادیت اور اس نام نے مجھے اتنا لطف اندوز کیا کہ میں نے اس کے بارے میں مزید دلچسپ معلومات لینے کا فیصلہ کیا کیفے افضال کے مالک دلہن پراٹھہ...