Posts

Showing posts with the label Hifza Rajput

hifza rajput article بچوں سے جبری مشقت

 REVISED MAGZINE    نام: حفضہ راجپوت رول نمبر:42 کلاس:BS Part-III آرٹیکل ’’ بچوں پر جبری مشقت کے منفی اثرات ‘‘ بچے کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور اثاثہ ہوتے ہیں ان کی بہترین تربیت پر جس قدر توجہ دی جائے تو قوموں کی ترقی کے روشن امکانات ہوتے ہیں مگر اس وقت دنیا میں بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے جو صورتحال اور نتائج سامنے آئے ہیں وہ نہایت قابلِ افسوس و قابلِ فکر ہیں۔ دنیا کے تمام قوانین کے تحت بچوں سے جبری مشقت جرم ہے خاص طور پر جنوبی ایشیاء کے خطے کا اہم سماجی و معاشی مسئلہ ہے ۔ جبری مشقت کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی ہوئی آبادی ، مہنگائی ، والدین کا تعلیم یافتہ نہ ہونا اور بچوں کے حقوق و قوانین کے حوالے سے شعور کی کمی ہے ۔ جبری مشقت سے بچوں کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور ان کی جسمانی و ذہنی نشو ونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بچوں سے مشقت کرانے کے سبب وہ اخلاقی طور پر احساسی کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں وہ معاشرے میں خود و کمتر اور غیر متوازن محسوس کرتے ہیں اِن کی سوچ محدود ہو جاتی ہے جب کہ خود اعتمادی ختم ہو جاتی ہے ۔ کچھ بچوں میں مجرمانہ سوچ پیدا ہو جاتی ہے جب کہ کچھ بچ...

Hifza Rajput profile مہوش عباسی

Filed late No proper paragraphing    حفضہ راجپوت          رول نمبر:42 کلاس :BS Part-III پروفائل مہوش عباسی مہوش عباسی اتنی کم عمر میں اتنا نام اور شہرت حاصل کرنے والی شخصیت جو 17جون 1992 ؁ء میں شہید بے نظیر آباد کے گاؤں باندھی میں پیدا ہوئیں اپنی پرائمری تعلیم باندھی سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے حصول کے لئے سکھر چلی گئیں ۔ ان کی زندگی کا سفر کالج سے ہی شروع ہو گیا تھا انہیں لکھنے کا بہت شوق تھا پہلے چھوٹے رسائل میں لکھنا شروع کیا اور پھر اخبارات میں لکھنا شروع کیا ، مہوش عباسی کے گھر کا ماحول بہت سخت تھا کیوں کہ ان کا ددھیال نوابشاہ کے بہت بڑے عالم گھرانے سے تھا اُن کے گھر کی بچیاں نہ باہر نکلتی تھیں اور نہ ہی تعلیم حاصل کرتی تھیں مہوش اپنے گھر کی پہلی لڑکی تھی جو یونیورسٹی گئی اور اپنی تعلیم مکمل کی ، لیکن اس کامیابی کے پیچھے جن کا ہاتھ ہے وہ اس کے ابو ہیں جنہوں نے ہر مقام پر مہوش کا ساتھ دیا خاندان کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر ۔ ان کے گھر والے اگر مہوش کی تصویر کسی شخصیت کے ساتھ دیکھ لیتے تھے تو انہیں اس بات پر بھی اعتراض ہوتا تھا لیکن مہوش کے ...

hifza rajput interview سلمان راجپوت

File Late If he was born in Hyderabad, then how he is talking about floods in his village?  What is theme? what is information or lesson one should learn from his story or from his ideas? What do u mean by " he belongs to social welfare? qualify. What services he rendered for poor people? this question he did not answered Weak personality, weak questions weak answers Photo of personality is must سلمان راجپوت حفضہ راجپوت 2K17/MC/42 سلمان راجپوت جن کا تعلق سوشل ویلفیئر سے ہے جو18اکتوبر 1995کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے اپنی ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کر نے بعد قائدعوام یونیور سیٹی میں داخلہ ہوا ۔ اور پھر سول انجینیئر نگ مکمل کر نے کے بعد فلاحی کاموں میں مصروف ہیں چلیں اب ہم مزید ان سے انٹرویو میں جانتے ہیں ۔ س: یہ بتائیں کے آپ نے آپنی سوشل ایکٹیویٹیزکا آغاز کب اور کیسے کیا؟ ج: ویسے تو میں بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ ان کاموں میں مشغول رہتاتھا کیونکہ ڈاکٹر ہیں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑہ کر حصہ لیتے رہتے ہیں یاد ہے مجھے اپنا پہلا تجربہ 2005میں جب ہما...

Hifza Rajput - سیلفی کا مرض

Image
Hifza Rajput-BS Part-III-Roll 42 Feature-revised سیلفی کا مرض  Not localised, not reporting based. حفظہ راجپوت 2K17/MC/42 اگر اجزائے ترکیبی کی بات کی جائے تو بس ایک اسمارٹ فون ، ذرا سا بگڑا منہ اور ٹیڑھی گردن لوجی ہوگئی سیلفی تیار۔  کیا آپ کو معلوم ہے گزشتہ برس آکسفارڈ کشنری نے سال کا سب سے بہتری لفظ کسے قرار دیا تھا ؟ زرا سوچئے ہو سکتا ہے وہ آپ کی پسندیدہ عادت بھی ہو ۔ کچھ ذہن میں نہیں آیا تو چلیں اپنا اسمارٹ فون نکالیں اور اپنی تصویر کھینچ لیں تو یہی ہے وہ لفظ یعنی "سیلفی "جی ہاں ، جدید عہد کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے۔  سیلفی کے لفظی معنی تو یہ ہیں کہ اپنی ایسی تصویر جو انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر پھیلائی جائے ۔ یہ لفظ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے پہلے "اے بی سی آن لائن "نے 13ستمبر2002کو اپنی ایک خبر میں استعمال کیا تاہم اسے شہرت ابھی حالیہ برسوں میں ہی ملی اور اب تو یہ مرکزی میڈیا تک میں استعمال ہوتی ہے اور اس کا جادو عام افراد یا شوبز کی دنیا سے جڑے ستاروں سے لے کر سنجیدہ ترین سیاست دانوں تک پھیل چکا ہے۔ دنیا کی...