Saad Hussain BS-III roll 34 Feature


وتایو فقیر 

قلمکار کا نام فائل کے اندر متن کے ساتھ ضروری ہے۔
آپکو وتایو فقیر پر نہیں لکھنا ہے ان کا تھوڑا سا احوال اور مزید یہ کہ وہاں پر عرس کے موقع پر یا ہر جمعرات وغیرہ کو کیا کیا ہوتا ہے۔
کوئی نیا پہلو نکالنا ہے 
الفاظ بھی کم ہیں۔
مزار کی ایک تصویرباہر والی کافی ہے۔ 
فائل کا نام اور سبجیکٹ لائین بھی غلط ہیں۔ دوبارہ ٹھیک کر کے فروری کی تین تاریخ تک بھیجیں

سندھ کی تاریخ اولیا ء ، صو فیو ں اور فقراء سے بھری ہو ئی ہے۔ سند ھ میں صوفیوں او ر فقیروں کا بڑا اثر ہے ۔ ان کے قصے مزاح کا عنصر لئے ہو ئے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی ہیں۔ فقیر کے معنی بھکاری کے نہیں ہیں فقیر سے مراد صوٖفی ، درویش دنیا داری سے بے نیاز رہنا ہے ۔ وتایو فقیر اصل میں مجذوب تھے ان کے واقعات نصیحت سے بھرے ہوئے ہیں وہ اپنے نفس کو ہوس سے پاک رکھنے کی سعی کرتے تھے کھانوں کے دستر خوان سجاتے اور پھر اپنی نفس سے مخاطب ہوکر کہتے ہر چیز ہے نفس تیرے سامنے ہے کیاکھائے گا ؟اور پھر جیب سے سوکھی روٹ کا ٹکڑا نکال کر پانی سے بھگو کر کھاتے ۔ وتایو فقیر کے بارے میں روایت آتی ہے کہ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وتا یو فقیر غیر مسلم تھے مگر بعد میں دائرہ اسلام میں داخل ہو کر مسلمان ہو گئے تھے۔ ان کے نصیحت آموز واقعات کا تذکرہ نہ کریں تو ذیادتی کی بات ہو گی۔ ایک مشہور قصہ وتا یو فقیر کا ضبط تحریر میں لاتا ہوں کہ ایک مر تبہ کسی دینی مجلس میں وتایو فقیر نے مولوی صاحب سے سنا کہ اللہ ہر بندے کو اُ س کا رزق پہنچاتا ہے۔ 
یہ سن کر وہ جنگل کی طر ف چل پڑے اور درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے شام قریب آگئی اور کوئی کھانا نہیں آیا۔ بھوک کے مارے اُن کا بُرا حال ہو گیا وہ اب درخت کی اونچی شاخ پر بیٹھ گئے کہ کوئی دور سے نظر آجائے ۔دور سے کوئی دیہاتی آتے دکھائی دیادیہاتی نے انھیں دیکھ لیا وہ سمجھا کہ کوئی مسافر ہے جب وہ کھانا لیکر آیا تو وتایو فقیر رات کے اندھیرے اور زیادہ اُونچائی کے باعث دیہاتی کو نظر نہ آئے ادھر اُدھر دیکھ کر وہ دوبارہ گھر جانے لگا۔ وتایو فقیر چپ چاپ یہ منظر دیکھ رہے تھے کہ وہ واپس جا رہا ہے تو اُ نھوں نے کھنکارا یہ سن کر دیہاتی رک گیا اور وتایو فقیر کو آواز دی کہ میں کھا نا لایا ہوں وتایو فقیر نے کہا کہ روزی تو واقعی اللہ ہی دیتا ہے مگر بندے کو بھی کچھ نہ کچھ سر گرمی کر نا پڑتی ہے۔ اس سے سبق ملتا ہے کہ بندہ محنت کرے تو اللہ مدد ضرورکرتا ہے۔ 
وتایو فقیر کا مزار ضلع ٹنڈوالہیار میں قبہ اسٹاپ کے نزدیک واقع ہے۔ ہر سال14-13 ربیع الا ول کو وتایو فقیر کا عرس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعدا د میں ز ا ئرین کے لئے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جا تا ہے اس کے علاوہ علاقائی سطح پر میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس میں دور دور سے زائرین حصہ لیتے ہیں ۔ اس وقت وتایو فقیر کی در گاہ کے گدی نشین جاڑو شیخ کے مطابق ضلعی سطحوں پر ملا کھڑے کا مقابلہ کر وایا جا تا ہے جس میں دور دور سے پہلوان حصہ لیتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر شہر کے معززین کو مد عو کیا جاتا ہے اور انعامات کی تقسیم کی جاتی ہے۔ 
شام کے وقت زائرین فنِ قوالی سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Naseem-u-rahman Profile محمد قاسم ماڪا

حیدرآباد میں صفائی کی ناقص صورتحال

Fazal Hussain پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدخان Revised