Musabbiha Imtiyaz Profile revised

Revised 

پستہ قد معاشرے کے بلند لوگ !

پستہ قد معاشرے کے بلند لوگ !

روائیزڈ پروفائل 
مصبیحہ امتیاز
رول نمبر 2k17/MC/68
بی ایس پارٹ ۳



تمام انسان شکل و صورت ، جسامت ، رنگ روپ کے لحاظ سے ایک جیسے تو نہیں ہوتے مگر وہ نارمل انسان کہلاتے ہیں مگر کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر نا مکمل یا کسی حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے نارمل انسانوں سے الگ دکھائی دیتے ہیں ۔پاکستان میں بھی بہت سے ایسے نامور اور با صلاحیت افراد موجود ہیں جنہوں نے اپنے چھوٹے قد کو نظر انداز کر کے زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن میں ایک نام مقصود حسن کا بھی ہے اُن کو فن اور تفریح کی دنیا میں ایک ایسا ٹیلینٹ تصور کیا جاتا تھا جو ہمیشہ پھلنے پھولنے کی طرف مائل رہتا تھا۔ایسے ہی سندھ کے ایک پسماندہ علاقے میہڑ سے تعلق رکھنے والی با صلاحیت طالبہ نے پستہ قدکو اپنی زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا ۔ 
سوا تین فٹ کی انعم کھوکھر 1997ء میں سندھ کے ایک پسماندہ علاقے میہڑ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا بچپن پستہ قد ہونے کے باعث احساسِ محرومی کے ساتھ گزرا۔ والدین کی اتنی استطاعت نہ تھی کہ وہ انعم کا مکمل علاج معالجہ کرواسکیں ۔ لیکن وقت کی ڈور آگے بڑھتی گئی اور انعم نے پانچویں جماعت تک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ احساس محرومی انعم کو دن بہ دن دیمک کی طرح چاٹ رہا تھا پھر انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ گھر میں رہ کر اپنی مزید تعلیم جاری رکھیں گی اور پرائیوٹ امتحانات دیں گی۔ اسی طرح میٹرک میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی یہ تمام معاملات دیکھ کر ان کے رشتہ دار حسد کرنے لگے لیکن انعم نے ان تمام باتوں کو پس پشت ڈال کر اپنی منزل تراشنے کا عزم کیا اور انٹر میڈیٹ میں بھی فرسٹ ڈویژن حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ آپ کو تعلیم حاصل کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا ۔ اس شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کیلئے ٹیسٹ کی تیاری شروع کی لیکن بھائیوں نے ان کو پستہ سوچ کے مالک ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے لوگوں کے مذاق اڑانے کے خوف سے آگے تعلیم جاری رکھنے سے روکا۔ لیکن انعم نے اپنی صلاحیت اور حوصلہ کو بلند رکھا اور یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کاٹیسٹ شاندار نمبروں سے پاس کیا ۔ انعم ایک با صلاحیت طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی فوٹو گرافر بھی ہیں۔ انعم نے اپنے پستہ قد کو کبھی احساس محرومی بننے نہیں دیا ۔ 
انعم کو استاد بھی پیار کرنے والے ملے ہیں ۔ ان کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انعم نہ صرف ایک با صلاحیت طالبہ ہیں بلکہ شعبہ کی تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتی ہیں اور ساتھ ہی جماعت میں کارکردگی بھی بہت عمدہ ہے۔انعم کی دوستوں کے مطابق انعم ایک بہترین اور وافا دار ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمدرد اور رحم دل انسان بھی ہے۔
آپ نہ صرف تعلیم کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں بلکہ سماجی اور فلاح و بہبود کی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کریں۔ انعم اپنی کہانی اپنے فن پاروں کے ذریعے بیان کرتی ہیں ان کا ماننا ہے کہ فن پارے خاموش الفاظ میں کہانی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انعم کے آئیڈیل ان کے استاد ہیں ان کا کہنا ہے کہ اپنے استاد کو دیکھ کو بہتر سے بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انعم مستقبل میں ٹیچر بن کر اپنے جیسے اور پست قد بچوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہیں ۔ 

---------------------------------------------              --------------------------------------------

 Foto is required. 
its 100 words less than required.
Quotes from related people.
Compare with some other personality
پروفائل
مصبیحہ امتیاز
رول نمبر 2k17/MC/68
بی ایس پارٹ ۳


دیکھنے میں پست مگر حوصلے بلند !

تمام انسان شکل و صورت ، جسامت ، رنگ روپ کے لحاظ سے ایک جیسے تو نہیں ہوتے مگر وہ نارمل انسان کہلاتے ہیں مگر کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر نا مکمل یا کسی حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے نارمل انسانوں سے الگ دکھائی دیتے ہیں ۔ ایسے ہی سندھ کے ایک پسماندہ علاقے میہڑ سے تعلق رکھنے والی با صلاحیت طالبہ نے پستہ قدکو اپنی زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا ۔
سوا تین فٹ کی انعم کھوکھر 1997ء میں سندھ کے ایک پسماندہ علاقے میہڑ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا بچپن پستہ قد ہونے کے باعث احساسِ محرومی کے ساتھ گزرا۔ والدین کی اتنی استطاعت نہ تھی کہ وہ انعم کا مکمل علاج معالجہ کرواسکیں ۔ لیکن وقت کی ڈور آگے بڑھتی گئی اور انعم نے پانچویں جماعت تک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ احساس محرومی انعم کو دن بہ دن دیمک کی طرح چاٹ رہا تھا پھر انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ گھر میں رہ کر اپنی مزید تعلیم جاری رکھیں گی اور پرائیوٹ امتحانات دیں گی۔ اسی طرح میٹرک میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی یہ تمام معاملات دیکھ کر ان کے رشتہ دار حسد کرنے لگے لیکن انعم نے ان تمام باتوں کو پس پشت ڈال کر اپنی منزل تراشنے کا عزم کیا اور انٹر میڈیٹ میں بھی فرسٹ ڈویژن حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ آپ کو تعلیم حاصل کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا ۔ اس شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کیلئے ٹیسٹ کی تیاری شروع کی لیکن بھائیوں نے ان کو پستہ سوچ کے مالک ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے لوگوں کے مذاق اڑانے کے خوف سے آگے تعلیم جاری رکھنے سے روکا۔ لیکن انعم نے اپنی صلاحیت اور حوصلہ کو بلند رکھا اور یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کاٹیسٹ شاندار نمبروں سے پاس کیا ۔ انعم ایک با صلاحیت طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی فوٹو گرافر بھی ہیں۔ انعم نے اپنے پستہ قد کو کبھی احساس محرومی بننے نہیں دیا ۔ آپ نہ صرف تعلیم کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں بلکہ سماجی اور فلاح و بہبود کی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کریں۔ انعم اپنی کہانی اپنے فن پاروں کے ذریعے بیان کرتی ہیں ان کا ماننا ہے کہ فن پارے خاموش الفاظ میں کہانی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انعم کے آئیڈیل ان کے استاد ہیں ان کا کہنا ہے کہ اپنے استاد کو دیکھ کو بہتر سے بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انعم مستقبل میں ٹیچر بن کر اپنے جیسے اور پست قد بچوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہیں ۔ 


Comments

Popular posts from this blog

Naseem-u-rahman Profile محمد قاسم ماڪا

حیدرآباد میں صفائی کی ناقص صورتحال

Fazal Hussain پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدخان Revised