Maheen Rana Profile
Filed after due date and too late
Does not carry proper subject line and file name, next time
such practice will not be considered
In Urdu only inpage format is acceptable, not in word format
One email is blank, no attachment
600 plus words are required.
No primary data
No foto
پروفائل رائٹنگ
منصور یوسف
انسان جب
جوانی میں قدم رکھتا ہے یہی عمر ہوتی ہے جس میں انسان خود کو سنوار لیتا ہے یا
بگاڑ لیتا ہے. منصور یوسف کی کہانی بھی انہی لوگوں میں سے ہے جنہوں نے ہوش
سنبھالتے ہی محنت کرنا شروع کردی اور یہ ثابت کیا کہ محنت میں ہی عظمت ہے اور اگر
انسان کے عزائم پختہ ہوں تو وہ ضرور کامیاب ہوتا ہے
منصور یوسف ۹
ستمبر ١۹۹۴ میں حیدرآباد پیدا ہوئے ل.
ابتدائی تعلیم آغا خان اسکول سے حاصل کی اور ۲۰١۴ میں مسلم کالج سے
گریجویشن کی اور ١٥ سال کی عمر سے ہی اپنے والد کے کام میں ہاتھ بٹانا شروع کردیا
گریجویشن کے بعد جب اکثر لوگ اسی کشمکش میں ہوتے ہیں کہ آگے کیا
کریں انہوں نے ۲۸ مئی ۲۰١۴ کو اپنے والد اور بھائی کی مدد کے ساتھ نیشنل سپر
مارکیٹ کی بنیاد رکھی اور اسکی بنیاد رکھنے کے بعد اپنی محنت اور جذبے سے اس کو
ایک اچھا اور معیاری مارٹ بنایا.
اس دور میں جب
ہر شخص پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے اس دور میں منصور یوسف جیسی سوچ والے شخص ملنا
بہت مشکل ہے. منصور یوسف کا کہنا تھا کہ
میرے نزدیک پیسے سے زیادہ کامیابی معنی رکھتی ہے کیوں کہ پیسہ انسان کی ضرورت ہوتی
ہے اور کامیابی انسان کو محنت کرنے پر
مجبور کرتی ہے. کچھ کر دکھانے کی لگن انسان کے اندر جو قوت پیدا کرتی ہے اس کا
کوئی نعم البدل نہیں.
انکی کامیابی
راز یہ بھی ہے کہ انکی فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور کبھی کسی کام میں دخل اندازی
نہیں کی اور ان پر پورا بھروسہ کیا. اور انہوں نے بھی ان کے بھروسے پر پورا اتر کر
کامیاب انسان بن کر دکھایا. انہوں نے کبھی
کوئی کام جلد بازی میں بغیر پلاننگ کے نہیں کیا جو کہ کوئی کام شروع کرنے سے پہلے
بہت ضروری ہے اور یہ بھی انکی کامیابی کا راز ہے,
ان کا اپنی بزنس کو اور بڑھانے کا ارادہ ہے, اور ان کا کہنا ہے کہ اگلے ٥ سالوں میں خود کو
مزید کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں. اور اس کے لیے بھرپور محنت بھی کر رہا ہوں اور کسی
بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایمانداری ضروری ہے اور ایمانداری میری
زندگی کا سب سے پہلا اصول ہے.
انکا اگلا ہدف
آن لائن شاپنگ کا بزنس کا آغاز کرنا ہے جس کے لیے وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں.
منصور یوسف
نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں. جنہوں نے نو عمر سے ہی کامیابی کی سیڑھی پر
قدم رکھتے ہوئے ڈھیروں کامیابیاں سمیٹی اور آئندہ بھی مزید کامیابی سمیٹنے کے لیے
پر عزم ہیں
Maheen Rana
Comments
Post a Comment