Nabiha -BS III-Roll 71 Feature
وی۔لوگنگ
یہاں پر قلمکار کا نام لکھنا چایئے۔ نامعلوم ذریعہ آج کل قابل قبول نہیں۔ کس وی لاگر سے بات ہوئی نام لکھو یہاں پر قلمکار کا نام لکھنا چایئے۔ نامعلوم ذریعہ آج کل قابل قبول نہیں۔ کس وی لاگر سے بات ہوئی نام لکھو تھوڑا سا اس کا تعارف کہ کس بات کی وجہ سے مشہور ہے۔
تقریبا سو ڈیرھ سو الفاظ کم ہیں ۔ اس کو تھوڑا سا بڑھاؤ۔ فائیل نیم اور سبجیکٹ لائین درست نہیں۔
اگر بہتر بنا سکو تو دوبارہ لکھو ورنہ یہ بھی چلے گا کچھ دلچسپ بناؤ، بہت خشک ہے
دیواروں سے باتیں کرنااچھالگتاھے۔۔۔۔۔!آآج جب میں نے مشہور شاپنگ مال میں ایک لڑکے کوہاتھ میں کیمراپکڑے خودسے باتیں کرتے دیکھاتوپہلے تومجھے اسکی دماغی حالت پہ شبہ ہواپھرجب معلوم کرنے پہ پتالگاکہ موصوف وی۔لوگرہیں تب بے اختیارمجھے یہ گانایاد آگیا۔بس فرق اتنا ہے کے اب دیوار کے بجائے لوگوں کوکیمرے سے باتیں کرنااچھالگتاہے۔
جی ہاں میں بات کر رہی ہوں پاکستان میں سیلفی بخار کے بعدتیزی سے بڑھتے ہوئے ٹرینڈ ویّ لوگنگ کے بارے میںآج کل آپ نے لوگوں کوہاتھ میں کیمراپکڑے خودسے باتیں کرتے تودیکھاہوگانہیں نہیںآپ نے انہیں پاگل نہیں سمجھنادراصل یہ وہی وی لوگرہوتے ہیں جن کی ویڈیوزآپ بہت شوق سے یوٹیوب پر دیکھتے ہیں۔
گھربیٹھے آپکوکرنی ہوکہیں کی سیر یا لینے ہوں کسی مشہورتقریب؍میلے کے احوال تو فکرکرنے کی ضرور ت نہیںآپکے یہ وی لوگرز ہرایسی جگہ جاکرآپ کے لئے وی لوگ ضرور بناتے ہیں تاکہ آپ گھر بیٹھے اس سے لطف اندوزہوسکیں ۔اسکی مثال کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والے’کراچی ایٹ فیسٹیول‘ سے ہی لے لیں جس میں ان گنت وی لوگرزاپنے اپنے کیمرے لئے موجودتھے اورآپکے لئے وی لوگ ریکارڈ کررہے تھے کہ کہیں ان کے فولورز اس فیسٹیول سے لطف اندوزہوئے بنانہ رہ جائیں۔
یوں تووی لوگنگ میں بہت سی کیٹیگریزدیکھنے میںآتی ہیں لیکن پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈنگ ان کیٹیگریزکی ہیں جنم میں مزاحیہ .لائف اسٹائل، ٹریولنگ،گیمنگ،کھاناپکانا،پراڈکٹ ریویوز،فٹنیس،موٹییوشنل اور بیوٹی شامل ہیں۔
گھربیٹھے آپکوکرنی ہوکہیں کی سیرتو ’مورو(تیمورصلاح الدین)‘اورعرفان جونیجو‘سے بہترین پسندکیاہوگی، اگرآپ ہیں انٹرٹینمنٹ کے شیدائی تو ’زیدعلی، شام ادریس، شاہ ویرجعفری ‘کو کون نہیں جانتا، اگرآپ ہیں کھانے پکانے کے شوقین تو ’فوڈ فیوژن ، سوپرشیف‘ سے بہترکیاہوگا، اسی طرح میک اپ سیکھنے کے لئے’نشو خان، تحلیل، اور دعا صدیقی سے بہتر استاد کہاں ملیں گے۔ دیگرنامور وی لوگرزمیں فاطمہ عرفان،انوشے،حمزہ ابراہیم اور بہت سے نام شامل ہیں۔
جب میں نے کچھ مقامی وی لوگرز سے پوچھاکے آپ نے وی لوگنگ کیوں شروع کی تو انکا کہنا تھا کہ انہیں لگتاتھاکہ وہ کچھ اچھاکرسکتے ہیں جس سے لوگ متاثر ہوں، کچھ سیکھیں اور اسی طرح ہم بھی اپنی ایک شناخت بنالیں کیوں کہ ہر کسی کو کوئی مخصوص پلیٹ فارم میسر نہیںآتاایسے میںیوٹیوب ہی سب سے آسان ذریعہ ہے اپنی شناخت بنانے کا۔
ویسے اس بات میں کوئی شک بھی نہیں کہ کچھ وی لوگرز ٹی وی انڈسٹری کے اداکاروں سے زیادہ مشہور ہیں انہیں ٹی وی شوز میں انٹرویوز کے لئے بلایا جاتا ہے تو کبھی ریمپ واک میں شو اسٹاپر کے طور پر۔
اسی طرح جب میں نے ان وی لوگرز کے فولورزسے پوچھاکہ آپ کیوں ان کے وی لوگز دیکھتے ہیں توان کا کہنا تھاکہ’یہ لوگ ہمیں اپنے جیسے لگتے ہیں ان کا کانٹینٹ ہمیں اس لئے پسند ہے، دوسرے افراٖد کا کہناتھاکہ میں ان سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، ایک نے کہا کہ میں وی لوگز اس لئے دیکھتا ہوں کہ میرا ٹائم اچھا پاس ہوجائے۔
باہر ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی وی لوگنگ کے بڑھتے رجحان نے قوم کو ایک نئی تفریح مہیاکردی ہے جسے دیکھیں ہاتھ میں کیمرا پکڑے وی لوگ شوٹ کرتا نظر آتاہے جہاںیہ ٹرینڈ لوگوں کو تفریح فراہم کر رہا ہے اور بہت کچھ سیکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہیں یہ ہمارے کلچر کو بھی فروغ دینے ، اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا میں متعارف کروارہاہے۔
Comments
Post a Comment