Nawal Jawaid Feature اردو زبان کی اہمیت

Referred back.  Filed late
No way this feature. ... Read definition of feature, go thru some sample. 
The topic is not feature related. Main purpose of feature is to entertain, and it should be written in interesting manner. It needs primary data
Syeda Nawal Jawaid :2K17/MC/74
اردو زبان کی اہمیت اور اسکا فروغ

(فیچر) سید نول جاوید

یہ ساڑھے چار سو الفاظ ہیں۔ چھ سو الفاظ چاہئیں۔ آپ کا موضوع اس طرح سے اپروو نہیں ہوا تھا جس طرح آپ نے لکھا ہے۔ 

اکتسابی أزما ئش امتحان تعلیمی پیمائش اور ایسے الفاظ ہیں جو تعلیمی نظام میں الگ الگ معنی ومفہوم میں استعمال ہوتے ہیں۔اصطلاحی لحاظ سے ان اصطلاحات کے مابین بہت لطیف سا فرق ہے۔اردو کے جامع جائزے کے لئے ان پر صرف جزوی طور ہی انحصار کیا جاسکتا ہے مکمل طور پر نہیں۔پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اردو زبان رائج ہے۔اور اب سرکاری دفاترمیں بھی ارد زبان کے نفاظ کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔
اردو پاکستان کے تمام علاقوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اوربانی پاکستان نے اسے پاکستان کی قومی زبان قرار دیا تھااسلئے اس زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
اردو سکھانے کے مختلف تدریسی طریقوں کے فائدے ونقصانات معلوم کئے جا سکتے ہیں۔اردو استادکی علمی و تدریسی کاکردگی کی جانچ کی جا سکتی ہے نیز اردو زبان کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھانے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔ابتدائی، وسطی اور ثانوی جماعتوں میں اردو زبان و قواعد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عوامل کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
زبان ایک ایسی چیز ہے جس کی مختلف مہارتوں کو مسلسل استعمال کرنے کے بعد ہی اس پر مکمل عبور حاصل کیا جا سکتا ہے ا ور مخاطب کی تفہیم کے مطابق خیالات،احساسات اور جذبات وغیروکی بامعنی ترسیل ممکن ہے۔پاکستان کے مختلف لسانی خطوں کی مختلف زبانیں ہیں۔بیشتر پاکستانی بچے صبح و شام کے معمولات کے دوران اپنی مادری زبان کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اردوکی مختلف مہارتوں کو عبور حاصل کرنے کے لئے کافی محنت درکار ہوتی ہے۔ دوسری طرف پاکستانی اداروں میں اردو زبان سے سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جاتا ہے۔اسکولوں میں سالانہ امتحانات کے موقع پراگلی جماعت میں سالانہ ترقی دینے کے لئے جو فارمولہ طے کیا جاتا ہے،اس کے مطابق دو لازمی مضامین یعنی انگریزی اور ریاضی میں پاس ہوناضروری سمجھاجاتا ہے،جبکہ اردو لازمی جو بیشتر سرکاری و نیم سرکاری اور نجی وتعلیمی اداروں میں ذریعہ تعلیم کی زبان ہے،اسے سالانہ تعلیمی ترقی کی پالیسی میں کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ابتدائی جماعتوں میں جو طالبعلم اردو میں کمزور ہوں انھیں ہر گز اگلی جماعت میں نہ جانے دیا جائے تاکہ اردوزبان کا معیار بلند کیا جا سکے تاکہ پاکستانی طالبعلموں میں ایک حقیقی علمی صلاحیت پیدا ہوسکے۔ان میں اردو کے حوالے سے ادبی ذوق ،سماجی ومعاشرتی شعور کی روح پھونکی جاسکے۔
نفسیاتی طور پر بولنے کے أداب،گفتگو کے طور طریقے ،لفظوں کی سحر انگیزی،لبولہجہ کا اتارچڑھاؤ اور اظہارخیال کا فن جاننا بہت ضروری ہے۔پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اردو زبان کا جائزہ لینا سیاسی و سماجی لحاظ سے بہت ضروری ہے کیونکہ اسی کی بدولت ہمیں مختلف لسانی طبقات کے لوگوں کی ثانوی اردو زبان کی ترقی کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Naseem-u-rahman Profile محمد قاسم ماڪا

حیدرآباد میں صفائی کی ناقص صورتحال

Fazal Hussain پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدخان Revised