Tarique Malik Feature فقیر کا پڑ
File too late
Feature should be reporting based.
Referred back.
For feature foto is must
What is important, in Faqeer jo pir presently and also in past.
relate some stories
See what is a feature
Name: TARIQUE MALIK (Feature)
Roll #: 2K17/MC/66
فقیر کا پڑ
حیدرآباد جوکہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور سندھ کے اندر اعلیٰ مقام کی حیثیت رکھتا ہے، حیدرآباد شہر کو ورثے میں بہت سی قدیمی جگہ ملی ہیں جیسا کہ کچا قلعہ، پکا قلعہ، شاہی بازار جوکہ ایشیاء کا سب سے بڑا بازار ہے اور فقیر کا پڑ جوکہ حیدرآباد شہر میں اعلیٰ مقام حاصل رکھتا ہے۔ جہاں بات فقیر کے پڑ کی کی جائے وہاں وہ بھی ایک قدیمی تاریخ کا حامل ہے جوکہ تقریباً 500 میٹر پر مشتمل ہے جس میں 2 ہزار سے زائد دکانیں جس میں انسان کے زیر استعمال روزمرہ کی تقریباً ہر اشیاء موجود ہے خواہ وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں یا گھر کے استعمال کی چیزیں، فقیر کے پڑ پر موجود قدیمی کلہوڑو کی مدت سے قائم جامعہ مسجد مائی خیری بھی ہے جو اپنے اعلیٰ اور خوبصورت طرز پر تعمیرات کا اعلیٰ نمونہ پیش کرتی ہے۔
فقیر کا پڑ شہر حیدرآباد کے عین بیچ و بیچ واقع ہے جس میں قائم مچھلی مارکیٹ جوکہ بہت قدیم ہے، سبزی کی بڑی مارکیٹ، کریانہ کی دکانیں، اعلیٰ اقسام کے فروٹ، پنساری کے پتھارے، گوشت مارکیٹ، کنفیکشنری ہولسیلر جیسی کئی دکانیں واقع ہیں۔ گھر کے کھانے پینے کی اشیاء خودنوش جیسے دال چاول اور کھانے پینے کے دیگر لواظمات نہایت مناسب اور اعلیٰ معیار میں با آسانی دستیاب ہیں۔ یہاں موجود مچھلی مارکیٹ جوکہ سندھ اور بالخصوص حیدرآباد کی تمام مچھلی جس میں پاپلیٹ، سنگرہ، رہو اور جھینگے بھی دستیاب ہیں، سندھ بھر کے تمام تاجر اور گھریلو استعمال کیلئے لوگ اس مارکیٹ کا رُخ کرتے ہیں۔
جہاں بات تعلیم کی کیجائے تو پرائمری اسکول سے لے کر ایلیمینٹری گورنمنٹ اسکول بھی واقع ہیں جس میں 2 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں گورنمنٹ ایس کے رحیم بوائز اسکول، گورنمنٹ ایس کے رحیم گرلز اسکول اور گورنمنٹ سیٹھ کمال الدین ہائی اسکول اسکے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج بھی موجود ہے جس میں گورنمنٹ سٹی کالج جس میں طرح طرح کے بیچلر پروگرامز جیسے بی کام، بی ایس سی اور ایل ایل بی کی بھی تعلیم دی جارہی ہے۔ فقیر کے پڑ سے منسلک بہت سی ہار، سنگھار کی بڑی اور قدیمی دکانیں موجود ہیں جو فقیر کے پڑ کی شہرت میں اضافہ کرتی ہے ان سب چیزوں کے علاوہ یہاں موجود ایک بڑا فائربریگیڈ دفتر جوکہ فقیر کے پڑ کے مضافاتی علاقوں کو اپنی سہولیات مہیا کرتا ہے اس کے علاوہ یہاں پیٹرول اور ٹیکسی اسٹینڈ بھی قائم ہے جس سے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔
فقیر کا پڑ ایک بہت وسیع علاقہ ہے لیکن حکومتوں کی نااہلی کے باعث یہاں لوگوں کا دن بہ دن قبضہ بڑھتا جارہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت کے مقائل سے دوچار ہیں اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے اس چیز کا سب سے بڑا نقصان فائر بریگیڈ آفس کو ہورہا ہے جوکہ لوگوں تک اپنی سہولیات پہنچانے سے قاصر ہیں جوکہ کسی بھی ناگہانی آفت کا باعث بنتا جارہا ہے۔
Comments
Post a Comment