مستقبل کے صحافیوں اور اساتذہ کے بارے میں دلچسپ تاثرات
مستقبل کے صحافیوں کے اساتذہ اور ایڈیٹوریل بورڈ کے بارے میں دلچسپ تاثرات فضل حسین 2k17 MC 34 ارحم خان نے نیوز پیپر اور رسالہ کے الوداعی تبصرہ میں یہ بتایا کہ ابتدائی دو سالوں میں پوری کلاس کو ایک پلیٹ فارم کے تحت کا م کرنے کا موقع نہیں ملا جو اب ہمیں فیلڈ ورک کے دوران روشنی اخبار میں کا م کرکے حاصل ہوا۔اس پریکٹیکل ورک سے معلوم ہوا کہ فیلڈ میں کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آرٹیکل لکھنا ہو یا فیچر یا پھر کسی شعبہ سے خبر لینی ہو سر سہیل سانگی کا ایک جملہ میرے خیال میں رہتا تھا کہ ِِِِِِِ ََِِِِِ ٌٌٌ "یونیکنیس"۔ایڈیٹوریل بورڈ کے بارے میں ارحم کا کہنا تھا کہ ان کا برتاؤ ہمیشہ کودوستانہ اور مددگا ر رہا کیونکہ رپورٹر اور ایڈیٹر ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔ فیصل رحمن نے نیوز پیپر اور رسالہ کے الوداعی تبصرہ میں یہ بتایا کہ سرسانگی کی سر پرستی میں کا م کرنا ایک اعزاز کی بات تھی کیونکہ سر کئی سالوں سے عملی صحافت میں نمایاں رہے ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انکا انداز بلکل پیشہ ورانہ ادارے کے ما...